the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

'دگ وجے جب بھی منہ کھولتے ہیں تو کانگریس کے 10 لاکھ ووٹ کٹ جاتے ہیں
چھتیس گڑھ، ۳؍جون: (بی این ایس) چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی اجیت جوگی کے ممبر اسمبلی بیٹے امت جوگی نے کانگریس جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ پر شدید حملہ کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ جب بھی وہ اپنا منہ کھولتے ہیں، ٹویٹ کرتے ہیں تو کانگریس کے 10 لاکھ ووٹ کم ہو جاتے ہیں۔ جوگی نے چھتیس گڑھ میں کانگریس چھوڑ کر نئی پارٹی کے قیام  اور اجیت جوگی کے فیصلے پر دگ وجے سنگھ کے تبصرہ  جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جہاں دگی بادشاہ کے قدم پڑے ہیں، وہاں وہاں کانگریس کا



صفایا ہوا ہے۔ اتر پردیش، آسام، آندھرا، تلنگانہ، بہار اور مدھیہ پردیش اس کی مثال ہے۔ انہوںنے کہا کہ اپنے مالک کے نقش قدم پر چل کر ان دونوں شاگرد پردیش کانگریس صدر بھوپیش بگھیل اور اپوزیشن لیڈر ٹی ایس سهدے باقی ریاستوں کی طرح چھتیس گڑھ میں بھی کانگریس کا صفایا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ راہل جی پہلے کانگریس کو 'دگ وجے سے پاک کریں، اس کے بعد ہی ان کا اور کانگریس کے سنورنے کا کچھ امکان ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے خود کو چھتیس گڑھ کے عوام کی خدمت کرنے کے لئے دہلی اور راگھوگڑھ کے خود ساختہ لیڈروں کے شکنجے سے آزاد کر ایا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.